نیا ہدف کیا؟وفاقی وزیر کا اہم بیان آگیا

8 Sep, 2022 | 08:06 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ملکی معیشت کا ڈالر خرچ کرنے کی بجائے ڈالر کمانے پر انحصار ہونا چاہیے،ہمارا ہدف پاکستان کی برآمدات کو جلد از جلد 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرنا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت نجی شعبہ اور برآمدات کے فروغ کے لئے اجلاس ہوا،اجلاس میں چیمبر آف کامرس اور قتصادی وزارتوں کے اعلیٰ احکام کی شرکت کی،وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ملکی معیشت کا ڈالر خرچ کرنے کی بجائے ڈالر کمانے پر انحصار ہونا چاہیے،ہمارا ہدف پاکستان کی برآمدات کو جلد از جلد 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرنا ہے،نجی شعبہ نشاندہی کرے حکومت رکاوٹیں دور کرے گی، ہماری اولین ترجیح ہے کہ معاشی انجن رکنے نہ پائے، ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معیشت کی اصلاح کرنی ہے۔

ہمیں گلوبل برانڈز پیدا کرنا ہوں گے،معیشت کی بہتری قوم کی بقاء اور سیکیورٹی کے لئے لازم و ملزوم ہے، بزنس کمیونٹی امدادی کارروائیوں اور آبادکاری میں اپنا کردار ادا کریں،ہمیں سیلاب کی تباہ کاری کو آبادکاری میں بدلنا ہے،حالیہ سیلابی صورتحال سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

  ہمارے کاروباری اداروں کو گلوبل سپلائی چینز سے جڑنا ہوگا،عالمی سطح پر معیشت سپلائی چینز پر چل رہی ہے، پاکستان کے معاشی مسائل کا حل پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری اور برآمدات میں فروغ پر ہے،بزنس کمیونٹی کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وفاقی وزیر نے ملک کے چیمبر آف کامرس پر ملکی برآمدات کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے تاجر برادری کی مدد کرے گی، پاکستان کے معاشی مسائل کا حل نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ میں ہے۔

مزیدخبریں