ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ: روہت شرما افغانستان سے میچ میں کیوں باہر؟

Rohit Sharma out of afghanistan match
کیپشن: Rohit Sharma
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے اپنے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کیھلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بھارت کے کپتان روہت شرما افغانستان کے خلاف میچ نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ روہت شرما آج کے میچ کے لئے دستیاب نہیں، وہ آرام کررہے ہیں۔روہت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے مکمل طور پر تازہ دم ہونا چاہتے ہیں۔

بھارتی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور چاہل افغانستان کے خلاف میچ میں آرام کررہے ہیں ان کی جگہ دنیش کارتھک، اکشر پٹیل اور دیپک چاہر ٹیم کا حصہ ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer