(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے سے ایک لاکھ 50 ہزار 850 روپے اور دس گرام 644 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 29 ہزار 330 روپے کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا، فی اونس نرخ 23 ڈالر اضافے سے 1725 ڈالر ہوگئے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کے فی تولہ نرخ 1480 روپے اور دس گرام 1268.86 روپے پر برقرار ہیں، فی اونس چاندی 18.70 ڈالر ہوگئے۔