ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کردیا  

8 Sep, 2022 | 07:10 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز  ہو گئی اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہارکر دیا۔

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹروں کو ملکہ الزبتھ کی طبیعت سے متعلق تشویش ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  ملکہ برطانیہ کی طبعیت ناساز ہونے پر پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کے لیے پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم  اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کے لیے  بالمورال شاہی محل میں موجود ہیں۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ نے  ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، اسپیکربرطانوی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

مزیدخبریں