ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمیز راجہ کا افغانی کرکٹ شائقین کے ہنگامے پر دو ٹوک بیان

 crowd clash with Pakistanis at Sharjah Asif Ali
کیپشن: Ramiz Raja
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاک افغان سنسنی خیز میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر افغانی کرکٹ شائقین کے رویے پر مایوسی کو اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی کو خط لکھے گے آواز اٹھائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جیت ہار ہوتی ہے لیکن جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہیں۔ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بار ہوا ہے اور کرکٹ میں ہلڑبازی قابل برداشت نہیں لیکن طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میں 3 سال کے لیے چیئرمین نہیں آیا اور وقت نہیں ہے اس لیے ہر کام جلدی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے پلیئرز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اس لیے دنیا کے بہترین کوچز کے ساتھ بہترین ڈاکٹرز کو بھی لایا جائے گا اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر کسی قسم کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer