(جنید ریاض) کمپیوٹر سائنس کے مضمون کیساتھ نہم جماعت سمیت چھٹی ،ساتویں میں داخلہ لینے والے لاکھوں طلباء رُل گئے،نیاء تعلیمی سال شروع ہوئے پانچ ماہ گزر گئے لیکن طلباء کو کمپیوٹر سائنس کی کتابیں نہ مل سکی۔
نیاء تعلیمی سال شروع ہوئے پانچ ماہ گزر گئے لیکن چھٹی، ساتویں اور نویں کے طلباء کو کمپیوٹرسائنس کی کتابیں نہ مل سکیں۔ پنجاب بھرمیں چھٹی، ساتویں اور نویں کے طلباء کیلئے کمپیوٹرسائنس کی 2 لاکھ اور لاہور میں 26 ہزار کتابوں کی ضرورت ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ کتابوں کی عدم دستیابی کے باعث وہ امتحانات کی بھی تیاری نہیں کرسکے۔
طلبا کے لئے بری خبر،نئی مشکل کھڑی ہو گئی
8 Sep, 2022 | 05:47 PM