لاہور روہڑی ٹرین آپریشن 10ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

8 Sep, 2022 | 05:36 PM

سعید احمد : لاہور روہڑی ٹرین آپریشن 10ستمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ,  ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال کےباعث لاہور سے کوئٹہ اور کراچی کیلئےٹرین آپریشن 14ویں روز بھی بند، کراچی ڈویژن میں مختلف مقامات پر ٹریک پہ پانی کی موجودگی کے باعث ٹرین آپریشن تاحال معطل ہے۔

 ذرائع کےمطابق سیلابی پانی کے باعث ٹریک اور انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے،  ریلوے حکام نے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سکھر میں سیلابی پانی میں کمی کے باعث لاہور سے سکھر تک ٹرین چلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے روہڑی تک ٹرین چلے گی,خیبرمیل روہڑی سے10ستمبر سے لاہور کے لیے اپنے مقررہ وقت صبح 05:45 پر روانہ ہوگی اور مقررہ سٹاپ سے ہوتی ہوئی براستہ ملتان،لاہور،راولپنڈی پشاور پہنچےگی،  پشاور سے آنے والی خیبر میل کو بھی ملتان کی بجائے روہڑی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ریلوے فرخ تیمور نےمتعلقہ افسران کو ٹریک کی صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے،ریلوے لاہور ڈویژن میں قائم فلڈ مینجمنٹ سینٹر سے دن میں دو بار صورتحال پر رپورٹ دی جائے گی، جس مقام سے پانی کم ہو وہاں فوری ریلیف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں