سیلاب زدگان کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے حکومت نے کیا قدم اٹھایا؟

8 Sep, 2022 | 04:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سیلاب زدہ حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے ایک خصوصی غذائی ساشے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

 وزارت صحت کے مطابق غذائی ساشے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود غذائی قلت کی شکار حاملہ خواتین اور لاغر بچوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ ساشے ضروری منرلز اور ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوں گے جو دن میں ایک بار کھایا جا سکے گا۔

 تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں کے لیے غذائی ساشے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعاون سے مرحلہ وار بھجوائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں مخصوص اضلاع کی 4 لاکھ خواتین اور بچوں کو طبی معائنے کے بعد غذائی ساشے فراہم ہوں گے۔ ہر فرد کو 7 عدد غذائی ساشے فراہم کیے جائیں گے۔ ہیلتھ ورکرز غذائی قلت کی جانچ کے لیے حاملہ خواتین اور بچوں کے قد اور وزن وغیرہ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیے: ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ

 پہلے مرحلے میں دستیاب 4 لاکھ غذائی ساشے میں سے 30 فی صد سندھ جب کہ 25 فی صد بلوچستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ 15 فی صد غذائی ساشے خیبر پختونخواء اور 15 فی صد پنجاب جب کہ بقیہ 15 فی صد آزاد کشمیر، گلگت بلستان اور اسلام آباد کی حاملہ خواتین اور لاغر بچوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ ساشے عالمی ادارے یونیسیف کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں جب کہ مقامی طور پر تیار کردہ غذائی ساشے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں