(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل کر دییے گیے ، مقتول نثار اور اسکی بیوی کو رات گئے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی،مقتول لڑکی کراچی میں مقیم تھی جہاں سے مقتول نثار بھگا کر لایا اور شادی کرلی تھی،دوہرے قتل کا واقعہ تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا، لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں ، پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر ہوا ،مزید تفتیش جاری ہے۔