(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022 کے سپر فور کا سنسنی خیز میچ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے مابین کھیلا گیا، میچ میں متعدد دلچسپ واقعات دیکھنے کو ملے ، میچ میں کے آخر میں نسیم شاہ نے کھیلا کا پانسہ پلٹ دیا اور ناقابل یقین فتح سے ٹیم کو ہمکنار کیا، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر افغان کھلاڑی روپڑے۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں جگی بنالی ہے، گزشتہ روزشارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مقابلوں میں پاک افغان ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان کو جیت کے لئے 130 رنز کا ہدف ملا، آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کر کے تاریخی فتح سمیٹی۔
نسیم شاہ کے دو لگاتار چھکوں نے جہاں افغانستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا وہی انڈین ٹیم کی ایشیا کپ میں واپسی کی امید پر بھی پانی پھر گیا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود پاکستان کے ہاتھوں شکست پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائی اور افغان کھلاڑی سٹیڈیم میں ہی گلے مل کر روپڑے۔
ویڈیو میں افغان وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز اور فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کو روتے دیکھا گیا جبکہ کھلاڑی نوین الحق نے اس موقع پر فاروقی کو دلاسہ دینے کے لیے انھیں گلے بھی لگایا، محمد نبی بھی مایوس سے نظر آئے۔