ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم خبر

8 Sep, 2022 | 02:41 PM

(قیصر کھوکھر) محکمہ بلدیات کے  ملازمین کی  تنخواہوں میں اضافے کی سمری محکمہ خزانہ کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فی صد اضافہ کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو بھیجی گئی ہے، محکمہ بلدیات کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ ہوگا، جس پر 8 ارب روپے سالانہ خرچہ آئے گا۔

  محکمہ بلدیات کے ملازمین کی تنخواہ بڑھنے سے ان کی تنخواہ دیگر محکموں کے برابر آجائے گی، محکمہ بلدیات کے ملازمین کو پندرہ فی صد ڈسپیریٹی الاؤنس بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ خزانہ کی جانب سے منظوری کے بعد سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔

مزیدخبریں