پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

8 Sep, 2022 | 01:08 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے  تعین کا اختیار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نومبر سے ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اوگرا کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں  گزشتہ روز  چئیرمین اوگرا کی زیر صدارت  اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے سربراہان، پیٹرولیم ڈویژن و دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، حتمی ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے آئل ریفائنریز و دیگر فریقین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزیدخبریں