جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن کااساتذہ کو ان کی سروس پروموشن دینےکافیصلہ،محکمے کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ترقیاں دینے کیلئے کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت جاری ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 50 ہزار سے زائد اساتذہ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن التواء کا شکار ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ لاہور بھر میں 4500 اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔
پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کی اساتذہ کو وقت پر پروموشن نہ دینے پر سخت سرزنش کرتے ہوئے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کی پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی فوری پروموشن کرکے محکمہ کو رپورٹ بھجوائیں۔ اساتذہ کی پروموشن کے بعد خالی ہونےوالی سیٹوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔