لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

8 Sep, 2022 | 12:22 PM

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے وکیل بابر اعوان سے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟، جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے تفتیش جوائن کی ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ وکیل شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

مزیدخبریں