ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کا پاکستان سے 45 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

USA, Pakistan
کیپشن: USA, Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے آلات اور سروسز کی مد میں 45 کروڑ ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق امریکہ کی ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دی ہے جس کے بعد کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ماضی کی طرح ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ پاکستان ایئر فورس کے ایف 16 بیڑے کی معاونت کی جا سکے اور اس حوالے سے مزید عوامل بھی شامل کیے جا سکیں۔

ممکنہ معاہدے کے تحت امریکی حکومت اور لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے انجینئرنگ، تکنیکی اور لاجسٹیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔