انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا،روپیہ کمزور

8 Sep, 2022 | 10:27 AM

ویب ڈیسک:امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہونے کے بعد اب پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے اور پاکستانی روپیہ پھر زوال پزیر ہے۔

کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 154 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41920 ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں