ویب ڈیسک:جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقبول ہوگا، حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری ہونا چاہئے۔
سید حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب نے مہنگائی کو قابو سے باہر کر دیا ہے، ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، ساڑھے تین کروڑ سیلاب متاثرین سنگین مصائب کا شکار ہیں، ان حالات میں حکومت سبزیوں، پھلوں، اجناس اور بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرے، کسانوں کو ریلیف دے کر اجناس کی پیدوار میں اضافہ کیا جائے۔
حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کے معیار زندگی میں اضافہ ہونا چاہیے
— Syed Hassan Murtaza (@S_HassanMurtaza) September 7, 2022
یہ حکومت مہنگائی ختم کر کے غریب کو سہارا دینے آئی تھی
بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہرگز قابلِ قبول نہیں ہوگا
سیلاب کی تباہ کاریوں نے مہنگائی کو آؤٹ آف کنٹرول کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کی طرف توجہ دے، آئی ایم ایف پر انحصار ختم کرنے کےلئے قابل عمل پالیسی تشکیل دی جائے، قوم نے اپنی بساط سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اب اشرفیہ کی باری ہے۔
ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ہے، 35 ملین لوگ پریشانی کا شکار ہیں
— Syed Hassan Murtaza (@S_HassanMurtaza) September 7, 2022
تیل، بجلی کے بعد اب آٹے، دال اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے
حکومت سبزیوں، پھلوں، اجناس اور بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کو کنٹرول کرے
کسان کو ریلیف دے کر کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے