ویب ڈیسک:چئیرمین پی ٹی آئی اس وقت جلسوں میں مصروف ہیں اور وہ اپنی تقریر کے دوران حکومتی رہنماوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ صبح ایک بیان، شام کو اس کی تردید، رات کو گالی تو صبح اس سے معافی مانگتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، ایسے فتنے کو قوم مسترد کرچکی۔ رانا ثناء اللّٰہ نے مزیدکہا کہ عمران خان پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی رسوا ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ چشستیاں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والوں جتنی مرضی کوشش کر لو یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ اب نیا پلان بن رہا ہے، پتا چلا ہے ہماری پنجاب حکومت کو گرانے کی ایک اور سازش ہو رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں کی آفر اور مسٹر ایکس، مسٹر وائی ساتھ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت گرانے کی سازش کا مطلب نواز شریف واپس آ سکے۔