بیرون ملک جانیوالوں کو بڑا ریلیف مل گیا

8 Sep, 2021 | 10:08 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: ائیرپورٹ پر مسافروں سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی زائد فیس لینے کا معاملہ، بیرون ملک جانے والے مسافر سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5ہزار روپے سے زائد نہیں لی جائے گی، لاہور ائیرپورٹ مینجر نے تمام ائیرلائنز اور لیبارٹریز کو ہدایات جاری کردیں۔
 تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں نے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی زائد فیس لینے کی شکایت کی تھی۔ جس پر انتظامیہ نے ایکشن لے لیا ہے۔ ائیرپورٹ مینجر اختر مرزا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے مسافر سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5ہزار روپے سے زائد نہیں لی جائے گئی۔ تمام ائیرلائینز مسافروں کی سہولت کے لیے بنائے گئے قانون کی سختی سے پاسداری کروائیں۔

مزیدخبریں