اسلحہ کے زور پر زیادتی کی کوشش؛ خاتون کسٹم اہلکار کی حاضر دماغی کام کرگئی

8 Sep, 2021 | 10:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)خواتین کے ساتھ زیادتی بدفعلی کے متعدد واقعات نے ان کا گھر سے نکلنا محال کردیا ہے، نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ سرکاری اداروں کی خواتین بھی ان دندروں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں، پنجاب کے شہر سرگودھا میں  کسٹم اہلکار سے بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل شاہ پور سٹی میں کسٹم اہلکار سے بدفعلی کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا، کسٹم اہلکار کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کسٹم اہلکارنے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر قریبی اسکول میں بدفعلی کی کوشش کی،کسٹم اہلکارکے مطابق میرے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے، جس پر ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگیا،مدعی نے الزام لگایا کہ ملزم نے کسٹم ڈیوٹی کارڈ، اے ٹی ایم، موبائل فون اور 10 ہزار رپوے بھی لوٹ لیے۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے،چوری، ڈکیتی اور زیادتی جیسے سنگین واقعات سامنے آنے پر سکول طالبات،خواتین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ آئے روز ایسی لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،زیادتی کا شکار ہونے والے واقعات میں زیادتی تعداد بچوں،خواتین کی ہے اور بعض ایسے کیسز بھی رونما ہوئے جن میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،
 
 

مزیدخبریں