(ویب ڈیسک) بین الاقوامی تعلقات کی ماہر خاتون کے بیٹے نے لائیو نشریات کے دوران بسکٹس مانگنا شروع کردئیے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے اداروں نے ورک فار ہوم کا طریقہ اپنایا ہوا ہے، جہاں گھر سے کام کرنے کی آسانی ہے وہیں ورک فار ہوم میں متعدد مشکلات بھی پیش آتی ہیں ۔
ایسا ہی ایک واقعہ اسکائی نیوز کی بین الاقوامی امور کی ماہر تجزیہ کار خاتون ڈیبوراح ہائی نیس کے ساتھ پیش آیا جو لائیو نشریات کے دوران عالمی حالات پر اہم انٹرویو دے رہی تھیں۔ڈیبوراح انٹرویو دے رہی تھیں اچانک ان کا کمسن بچہ کمرے داخل ہوا لائیو نشریات کے دوران اپنی والدہ سے بسکٹ مانگنے لگا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ کمرے میں داخل ہوا اور اپنی والدہ نے کہا کہ ’کیا مجھے دو بسکٹس مل سکتے ہیں؟خاتون نے ویڈیو کے دوران حیران کن نظروں سے اپنے بیٹے کی طرف کچھ دیر دیکھا اور نیوز اینکر مارک آسٹن سے کہا کہ معذرت چاہتی ہوں میرا بیٹا کمرے میں داخل ہوگیا ہے‘ جس کے بعد کیمرہ دوبارہ نیوز اینکر کی جانب گھوم گیا اور مارک آسٹن نے کہا کہ ’ڈیبوراح کچھ گھریلو ذمہ داریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔