جیل میں آگ لگنے سے درجنوں قیدی ہلاک

8 Sep, 2021 | 08:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   انڈونیشیا  میں جیل میں آگ لگنے سے 41 قیدی ہلاک ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی ایک جیل میں آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں درجنوں قیدی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کم ازکم 41 قیدی جھلس کر ہلاک ہوگئے  جبکہ آٹھ شدید زخمی اور متعد افراد کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود تھے۔

  جیل میں بُدھ  کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے اس وقت آگ لگی، جب زیادہ تر قیدی سو رہے تھے۔   زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔یہ آگ جیل کے اُس بلاک میں لگی ہے جس میں زیادہ تر منشیات فروشی کے جرائم کے مرتکب قیدی قید تھے۔

مزیدخبریں