سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ وفات پا گئیں

8 Sep, 2021 | 07:05 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر افسوسناک خبر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں،  آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں،  مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل جمعرات مؤرخہ 9 ستمبر بعد نمازِ ظہر 1بجے عائشہ مسجد خیابانِ DHA فیز 7 میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں