ویب ڈیسک: ٹیکنو نے گیم لورز نے لئے طویل دورانیہ تک چلنے والا موبائل فون متعارف کرادیا ، پری آرڈرز بکنگ شروع۔ 14 ستمبر تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکنو نے پب جی گیم لورز کے لئے '' پووا ٹو'' موبائل فون متعارف کرادیا ہے۔ پب جی کے لیول ''ایس'' اور '' کانکر'' پر پہنچنے والے صارفین کو ایک ہزار روپے کی مزید خصوصی رعایت ملے گی۔جس کے لئے انہیں آن لائن ایپلائی کرکے (پی او وی اے 1000) کا کوڈ انٹر کرنا ہوگا۔ جبکہ '' ایس '' لیول سے نیچے پب جی پلیئرز کو (پی او وی اے 500) کا کوڈ انٹر کرنے پر پانچسو روپے کی رعایت ملے گی۔
'' پووا ٹو '' موبائل فون 7 ہزار ایم اے ایچ کی حیرت انگیز بیٹری کے ساتھ آرہا ہے جبکہ اس میں میڈیا ٹیک G85گیمنگ پراسسر نصب ہے ، ٹرینڈی ڈیزائن نے اسے دیکھنے میں بھی پرکشش بنادیا ہے ۔
'' پووا ٹو'' میں کچھ اضافی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں جیسے کہ ای ٹی انجن اور میجک بٹن جس سے گیمنگ مزید دلچسپ اور حیران کن ہو جائے گی۔ کیلون زینگ چیف ایگزیکٹو افیسر ٹیکنو کا کہنا تھا کہ پووا ٹو فون گیمنگ کے نوجوان شائقین کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے جبکہ پووا ٹو دراز پر پری بک کرائے جاسکتے ہیں۔