ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی مساج کرتے نئی ویڈیو منظر عام پر

8 Sep, 2021 | 05:13 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)  متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ایک ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، اداکارہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہی ہیں، حریم شاہ نے اپنی کچھ نئی ویڈیو شیئر کیں جن میں وہ ترکی کے بیوٹی سیلون میں مساج کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر  مزید نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں،وائرل ہونے والی ان ویڈیو ز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بیوٹی سیلون میں مساج کررہی ہیں،حریم شاہ نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس کو پوسٹ کیاگیا۔

مختلف اپ لوڈ کی گئی ان ویڈیوز میں ایک میں ان کے بالوں کو واش کیا جارہا ہے، بیوٹی سیلون میں کام کرنے والا لڑکا بالوں کا دھورہا جبکہ ایک اور خاتون کو چلنے والے گانے پر مسرور ہوتے دیکھاجاسکتا ہے، اداکارہ خود بھی لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حریم شاہ بیوٹی سیلون میں لیٹی ہیں جبکہ ایک خاتون پاؤں کی صفائی کررہی ہیں، ویڈیو میں موسیقی بھی سنی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کی ترکی میں ہی ایک ہوٹل کے کمرے میں ڈانس کی ویڈیو زوائرل ہوئی تھیں،ان ویڈیو میں ٹک ٹاک سٹار کو بالی ووڈ کے گانوں پر ڈانس کرتے دیکھاگیا،وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں وہ مختلف گاںوں پر رقص کررہی تھیں  اور ایک ویڈیو میں پیسے اپنے اوپر پھینک  رہی جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ان کو اکٹھا کررہی ہیں۔

مزیدخبریں