ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوہاری گیٹ میں بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل

لوہاری گیٹ میں بھتیجے کے ہاتھوں چچا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لوہاری گیٹ میں بھتیجے نے جائیداد کے تنازعہ پر چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھتیجے کی فائرنگ سے چچا کی ہلاکت کا واقع لوہاری گیٹ میں ہوا،جہاں سیف اللہ نے چچا راو انور کو اس کے گھر موتی بازار میں قتل کیا،پولیس کے مطابق راو انور کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا اور ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ باغوں کے شہر لاہور میں ناجائز اسلحہ کی بھرمار کے باعث قتل کی وارداتیں بڑھنے لگیں، ان لرزہ خیزوارداتوں کا نشانہ زیادہ خواتین بن رہی ہیں جبکہ بچے بھی غیر محفوظ ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے بھی واقعات رپورٹ ہوئے جنہیں نشئی قرار دے کر پولیس نے روایتی کارروائیاں کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer