برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں اضافہ

8 Sep, 2021 | 04:19 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے،مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں3روپے فی کلواضافہ کیا گیا  جس کے بعد گوشت کی قیمت 267 سےبڑھ کر270روپےفی کلو ہو گئی۔زندہ برائلر مرغی کاہول سیل ریٹ178روپے م جبکہ پرچون ریٹ186 روپےفی کلومقرر کیا گیا۔فارمی انڈے2روپے اضافے کےبعد170روپے درجن،فارمی انڈوں کی پیٹی کاریٹ4ہزار980 روپےمقرر ہو گیا۔

واضح رہے کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام شدید تشویش میں مبتلاہیں۔۔شہری کہتے ہیں حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ صرف چکن ہی نہیں بلکہ دیگر اشیا جیسے آٹا جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے  پہلے ہی آٹے کی قیمت بہت زیادہ تھی اب ایک بار پھر سے اس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں