ویب ڈیسک: بھارتی گلوکاروں اور فلم سازوں کی کاپی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گلوکار برہم دریا نے پاکستان کے ایوارڈ یافتہ گانے ’کی جاناں‘ کو کاپی کر لیا۔
بھارت کے پنجابی گلوکار برہم دریا نے 4 ستمبر کو اپنا گانا ’موڈ ہیپی‘ ریلیز کیا، جس کی 95 فیصد عکس بندی پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کی کاپی ہے۔پاکستانی گانا ’کی جاناں‘کو شانی ارشد نے جولائی 2020 میں ریلیز کیا تھا، جس میں سونیا حسین اور محسن عباس اداکاری کرتے نظر آئے۔
بابا بلھے شاہ کی شاعری سے ماخوذ گانے کی ویڈیو کی ہدایات معروف فلم ساز نبیل قریشی نے دی تھیں جبکہ اسے فضا علی میرزا نے پروڈیوس کیا تھا۔گانے کی شوٹنگ صوبہ بلوچستان کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں کی گئی تھی اور گانے میں قبائلی روایات کے تحت ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے واقعے کو دکھایا گیا تھا۔
پاکستانی ویڈیو کی طرح بھارتی پنجابی ویڈیو کی عکس بندی بھی پہاڑوں کے دامن میں کی گئی اور اس میں بھی قبائلی رسم و روایات کو دکھایا گیا ۔وڈ ہیپی‘ میں بھی ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے واقعے کو دکھایا گیا ہے اور پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔