ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے آئی جی پنجاب کاعہدے سنبھالنےکےبعد بڑا بیان

نئے آئی جی پنجاب کاعہدے سنبھالنےکےبعد بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،پولیس کے چاق چوبند دستےنےآئی جی پنجاب کو سلامی دی۔

 تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،پولیس کے چاق چوبند دستےنےآئی جی پنجاب کو سلامی دی۔ پنجاب کے نئے آئی جی پولیس کے عہدے پر فائز ہونے والے راؤ سردار علی خان 21 فروری 65ء کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور 25 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں آ گئے۔ راؤ سردار علی خان   سرگودھا اور بہاولپور میں بطور آر پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو میں بطور جوائنٹ ڈی جی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ، سردار علی خان کی بطور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز خدمات بھی قابلِ ستائش ہیں۔
  نئے آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے عہدہ سنبھالنے کےبعد وارننگ جاری کی ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ قبضہ مافیا کے ساتھ تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔  انہوں نے کہا کہ ہراسانی کے واقعات کے خلاف قانون فوری طور پر حرکت میں آئے گا، بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو کم سے کم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمے میں کسی قسم کی گروپ بندی کی اجازت نہیں، کانسٹیبل سے لے کر آئی جی تک سب کی ڈیوٹی متعین ہے۔