(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
معروف بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ٹویٹر کے ذریعے دی، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” وہ میرا سب کچھ تھیں ،اور میں آج اپنے وجود کے ہر حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری ماں ارونا بھاٹیا پر امن طریقے سے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں ،میں آپ کی دعاﺅں کی قدر کر تاہوں ۔
She was my core. And today I feel an unbearable pain at the very core of my existence. My maa Smt Aruna Bhatia peacefully left this world today morning and got reunited with my dad in the other world. I respect your prayers as I and my family go through this period. Om Shanti ????????
— Akshay Kumar (@akshaykumar) September 8, 2021
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی والدہ کو گزشتہ جمعہ کو ممبئی کے ہیرا نندی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی، اکشے کمار کو جس وقت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کا علم ہوا تو اس وقت وہ برطانیہ میں تھے اور فلم ” سنڈریلا “کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، انہوں نے سارا کام وہیں روکا اور ممبئی واپس آ گئے ۔