(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ہنڈا کمپنی کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد جواد نے اس حوالے سے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ۔احمد جواد کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سیکھا جا سکتا ہے،کروز کنٹرول کا استعمال مت کریں،ہنڈا سوک کو انکوائری کرکے عوام کوآگاہ کرنا چاہیے،اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے۔
ھنڈا سوک کا مالک جو حادثے کا شکار ہوا،اُس کی زبانی حادثے کی تفصیلات۔اس واقعے کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سیکھا جا سکتا ہے،کروز کنٹرول کا استعمال مت کریں،ھنڈا سوک لو انکوائری کرکے عوام کوآگاہ کرنا چاہیے۔اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے pic.twitter.com/wpyTrREwmS
— Ahmad Jawad PTI (@AhmadJawadBTH) September 7, 2021
ایک اور صارف کے مطابق حادثہ موٹروے پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی کا کروز کنڑول ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور اسی دوران گاڑی ہینگ ہوگئی اور حادثہ پیش آیا،حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔