ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولوی امیر زمان کا انتقال ،جے یو آئی(ف) سوگ میں ڈوب گئی

JUI-F
کیپشن: JUI-F
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولوی امیر زمان 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مولوی امیر زمان 1952 میں لورالائی میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز جمعیت علماء اسلام (ف) کے ٹکٹ سے 2002 میں قومی اسمبلی کے انتخابات سے کیا لیکن ناکام رہے، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے، وہ 2013 میں این اے 263 لورالائی سے  رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےاور  2017 میں پوسٹل سروسز کی وزارت کا قلمدان سنبھالا، وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer