جنسی تشدد کے واقعات ، لاہور کے3 ڈویژن ریڈ زون قرار

8 Sep, 2021 | 10:55 AM

Sughra Afzal

کوئنز روڈ (عرفان ملک) لاہور پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں جیوٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا، خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہونے پر صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔

خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات بڑھنے کے بعد لاہور پولیس نے ایسے علاقوں کی جیوٹیگنگ کا فیصلہ کیا، جہاں جنسی تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہو رہے تھے، جیوٹیگنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاہور کی تین ڈویژن ریڈ زون میں شامل کر لی گئی ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق صدر، کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن کو ریڈ زون ڈکلیئر کیا گیا، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن گرے زون میں شامل ہیں، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں سب سے کم جنسی جرائم کے واقعات رونما ہوئے، جیوٹیگنگ کے بعد اب ریڈ زون کے تھانوں میں نفری کو بڑھانے کے ساتھ پڑولنگ بھی بڑھائی جائے گی ،جبکہ ویمن پروٹیکشن سینٹر بھی ریڈ زون میں زیادہ بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں