سعودی عرب کا 3 ممالک سےسفری پابندیاں اٹھانے کافیصلہ

8 Sep, 2021 | 10:45 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنےکااعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔جن تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھائی گئی ہیں ان کے لیے ملک کی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔ سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے مقامی وقت کے مطابق کل صبح 11 بجے سے عائد سفری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

 واضح رہے  کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفر کو محدود کیا گیا تھا۔ ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینا  ضروری تھا۔ جن ممالک پر پابند ی عائد کی گئی تھی ان میں  ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں شامل تھے ۔ ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔


 

مزیدخبریں