ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے نے 15 ستمبرسےکوروناویکسین کی ایک خوراک اور 15 اکتوبرسےمکمل ویکسی نیشن کےبغیرمسافروں کوٹکٹ نہ جاری کرنےکا اعلان کردیا ہے ۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوےاسٹیشنزپرایس او پیزکےمطابق چیکنگ کا نظام بنایاگیاہے، 15 ستمبرسےکورونا ویکسین کی ایک خوراک اور15 اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن کروانےوالے ہی ٹرین پر سفر کرسکیں گے، ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کیلئے بھی 15 ستمبرتک کورونا ویکسین کی ایک اور15 اکتوبرتک دوسری خوراک لگوانا لازم ہے ۔
دوسری جانب روہڑی کےقریب زکریا ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں۔ ٹرین رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں اُلٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔ حادثےکے باعث ریلوے اپ ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے 4 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔ ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا ہے۔