کورونا کے وار جاری ، مزید83افراد جان کی بازی ہارگئے

8 Sep, 2021 | 09:01 AM

Ibrar Ahmad

ویب  ڈیسک :  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 413ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 902 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 413ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی۔

 پنجاب میں  ا ب  تک 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ  اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179،  سندھ میں7 ہزار30 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 155،بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔   لاہور میں کورونا سے ایک شہری انتقال کرگیا،مثبت کیسز کی شرح11فیصد ریکارڈ، شہرمیں  اب تک 670نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں 

مزیدخبریں