رمیز راجا کا بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

8 Sep, 2021 | 12:27 AM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چیئر مین پی سی بی  رمیز راجا نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

  تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔ بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا۔

مزیدخبریں