ریسٹورنٹس کیلئے سخت شکنجہ تیار

8 Sep, 2020 | 08:46 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) بلز کی کچی رسیدیں جاری کرنے والے ریسٹورنٹس کیلئے شکنجہ تیار، پی آر اے نے گاہکوں کوکچے بلز دینے والے ساڑھے آٹھ سو ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر دئیے.
بلز کی کچی رسیدیں جاری کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف شکایات موصول ہونے پر پنجاب ریونیو اتھارٹی حرکت میں آگئی۔پی آر اے نےکچے بلز دینے والے 850ریسٹورنٹس کو نوٹسز جاری کر کے تمام ریسٹورنٹس کو الیکٹرونک انوائس جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے-

پی آراے نے ہدایت کی ہے کہ تمام ریسٹورنٹس الیکٹرونک انوائس مینجمنٹ سسٹم سافٹ وئیر کے تحت انوائس جاری کریں -تمام ریسٹورنٹس کو الیکٹرونک انوائس کے تحت انوائس دینے کیلئے15 روز کی مہلت دے دی گئی ہے-ریسٹورنٹس نے الیکٹرونک انوائس کے اجراء کےاحکامات پر عمل درآمد نہ کیا تو جرمانہ عائد کیا جائے گا -مینول انوائس دینے والوں کو پچیس ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے.

مزیدخبریں