لیکچرار کی بھرتی، آن لائن اپلائی کی تاریخ میں توسیع

8 Sep, 2020 | 06:59 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(اکمل سومرو) لیکچررز کی بھرتی کیلئے آن لائن اپلائی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہوگیا،وزیر ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر کمیشن نے 10 ستمبر تک تاریخ بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی 42 کی خبر پر ایکشن، لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے امیدواروں کو مزید 2 دن مل گئے، واضح رہےپنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ دو روز سے بند  تھی،ویب سائیٹ کی بندش سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے کمیشن کو ویب سائیٹ فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ ویب سائیٹ کو لوڈ کے مطابق فعال کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کے لئے ضابطہ جاری کردیا گیاتھا، ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن اور ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے،   لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے 100 نمبروں پر مشتمل تحریری امتحان ہوگا،  تحریری امتحان میں 80 فیصد متعلقہ مضمون سے اور 20 فیصد حصہ جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔

 امیدواروں سے ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ پر مشتمل معروضی سوالات پوچھے جائیں گے، آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر  تھی جو اب دو دن بڑھا دی گئی ہے، متعلقہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی،تمام امتحانات ایک منظم طریقے سے لیا جائے اور امیدوار کے لئے خصوصی ہدایات جاری اشتہار پر درج کردیں گئی۔

مزیدخبریں