( سٹی 42 ) ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس طارق مسعود کاکام کرنے سے انکار کردیا۔ طارق مسعود یاسین نے نئے آئی جی کے نیچے کام کرنے سے معذرت کرلی۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے نئے آئی جی انعام غنی کے نیچے کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انعام غنی میرے سے جونیئر ہیں اسلئے کام نہیں کروں گا۔ طارق مسعود یاسین نے اپنے تحفظات سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کو آگاہ کردیا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے انعام غنی کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ شعیب دستگیر کو تبدیل کرکے وفاقی سیکرٹری نارکوٹیکس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ انعام غنی پولیس سروس کے 17 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، وہ پنجاب میں ایڈیشنلُ آئی جی آپریشنز اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب تعینات تھے۔
نئے آئی جی پنجاب انعام غنی ڈی سی او صوابی، ڈی پی او کرک اور ایس ایس پی پشاور اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا تعلق کے پی کے سے ہےاور وہ گریڈ اکیس کے پولیس افسر ہیں۔