(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کیلئے کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافے کااعلان کر دیا، اے پلس کٹیگری میں شامل کرکٹر کی مجموعی آمدن 32 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈی کٹیگری میں شامل کرکٹر کی آمدن گزشتہ سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی سے بھی زیادہ ہوگی۔ڈی کٹیگری میں شامل کرکٹر رواں سیزن ماہانہ 40 ہزار اور مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے سے زائد کمائے گا۔اے پلس کٹیگری والا کھلاڑی کی آمدن انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے معاہدوں سے بھی زیادہ ہے۔
اے کٹیگری میں شامل کھلاڑی ماہانہ 85 ہزار ، بی کٹیگری میں 75 ہزار اور سی کٹیگری والا کھلاڑی 65 ہزار روپے وصول کرے گا۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے فنڈز کرکٹ سے ہی بناتا ہے،مناسب بھی یہی ہے کہ اس آمدن کا ایک بڑا حصہ کرکٹرز اور کھیل کی ترقی پر خرچ کیا جائے۔ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹرز اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی آمدن کے درمیان فرق کم کردیں۔