اقلیتوں کیلئے خوشخبری، یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے خصوصی کوٹہ مختص

8 Sep, 2020 | 05:26 PM

Arslan Sheikh

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کا داخلوں کیلئے اقلیتوں کا دو فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ، پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں اقلیتوں کے بچوں کو داخلہ دینے کی پالیسی منظور کر لی گئی۔

اقلیتوں کے بچوں کو داخلہ دینے کیلئے دو فیصد نشستیں مقرر کرنے کی اکیڈمک کونسل نے منظوری دے دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اکیڈمک کونسل اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان، کنٹرولر امتحانات رؤف نواز سمیت تمام شعبہ جات کے چیئرمین اور ڈینز نے شرکت کی۔

اکیڈمک کونسل نے نئے امتحانی شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی میں مختلف امتحانات کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کہتے ہیں کہ یونیورسٹی میں داخلہ پالیسی کا مکمل نفاذ کیا جائے اور پالیسی کے مطابق شعبہ جات میں داخلے کیے جائیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پندرہ ستمبر سے یونیورسٹی کھلنے کے بعد کورونا سے متعلق ضابطہ نافذ کرنے کیلئے شعبہ جات کے سربراہان کردار ادا کریں گے۔ اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں یونیورسٹی ہاسٹلز سے متعلق انور بھی زیر بحث لائے گئے۔  

مزیدخبریں