ایل ڈی اے کا کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر آپریشن

8 Sep, 2020 | 05:57 PM

Arslan Sheikh

( درنایاب ) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر چالیس سے زائد عمارتیں سربمہر کردیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیو مسلم ٹاؤن، شادمان اور شاہ جمال میں چالیس سے زائد املاک سربمہر کردی ہیں۔ وردہ برانڈ، اتفاق لان، سویرا سپر سٹور اور سو کمال کو سربمہر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سائرہ ڈینٹل کلینک، ڈاکٹر فارمیسیا اور زینت لیب کو سربمہر کردیا گیا۔ 

علی فارمیسی، فضل دین ، دبئی اسلامک بنک کو سربمہر کردیا گیا۔ دار ارقم سکول، فیول ایکسپرٹس سمیت دیگر املاک شامل ہیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر نے کارروائی کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری رائے جہانگیر اور عملہ ہمراہ تھا۔

ٹھوکر نیاز بیگ گیٹ وے ٹو لاہور پراجیکٹ پر ایل ڈی اے نے ساٹھ فٹ اونچے گیٹس کے فرنٹ پر درود ابراہیمی کی تنصیب کیلئے سٹیل ورک شروع کردیا ہے۔

ایل ڈی اے نے ساٹھ فٹ اونچے گیٹس کے فرنٹ پر درود ابراہیمی لکھنا شروع کردیا ہے۔ درود ابراہیمی کے الفاظ کی تنصیب کیلئے سٹیل ورک شروع کردیا گیا ہے، درود ابراہیمی کے خوبصورت حروف کو ساٹھ فٹ اونچائی پر فکس کیا جارہا ہے۔ درود ابراہیمی کی تنصیب رواں ہفتہ مکمل کرلی جائے گی۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔  

مزیدخبریں