فواد چودھری کی خواتین کیلئے خوشخبری

8 Sep, 2020 | 01:10 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :وفاقی وزیر فواد چودھری اپنے بیانات اور کام کے حوالے سے سیاست میں اچھی شہرت رکھتے ہیں،انہوں نے اپنی وزارت میں نئی سے نئی چیزیں متعارف کروائی ہیں،اب انہوں نے خواتین کو خوشخبری بھی دے دی ہے۔

انہوں نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔سرکاری اسکولوں کی اہمیت  ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننےکی صلاحیت سےمحروم ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذورافرادکےلیےبہت سےنئے راستےتلاش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنےسے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنےکی طاقت دی۔ ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں۔ یہ ایسےافراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے۔بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی۔

مزیدخبریں