سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی

8 Sep, 2020 | 12:19 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز میں شہر کےصرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی، صرافہ مارکیٹ میں سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر لاہور شہر کےصرافہ بازاروں میں سونا مزید سستا ہوگیا، قیمت میں کمی پرصرافہ مارکیٹ میں سونا 200 روپے سستاہوا، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 8 سو روپے ہوگئی جبکہ  22 قیراط فی سولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 233 ہوگئی۔

گزشتہ روز  سونا 100 روپے فی تولہ سستا  ہوا تھا جس سے خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 800 روپے کا اور  بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 150 روپے کا ہوگیا تھا۔اکیس قہراط فی تولہ سونے کے نرخ 1 لاکھ 1 ہزار 325 روپے متعین ہیں 20 روپے سستی ہوکر چاندی 1350 روپےفی تولہ ہوگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روزسونے کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہواتھا، قیمت میں اضافے کے باعث خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 16 ہزار روپے، 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 6 ہزار 333 روپے کا تھا، 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1 ہزار 500 روپے جبکہ 10 روپے سستی ہو کر فی تولہ چاندی 1360 روپے کی ہو گئی تھی۔

شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے سونا مزید سستا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونا سستا ہونے سے اسکی تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونگی اور خواتین سونے کی خریداری کی جانب راغب ہونگی جبکہ خواتین صارفین کہتی ہیں کہ اب بھی سونا بہت مہنگا ہے اس کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں