ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ بند

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ 2 روز سے بند ہونے پر امیدوار مایوس دکھائی دے رہے ہیں، لیکچررز کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیکچررز کی اسامیوں پر درخواستیں جمع کرانیوالے امیدوار پریشان ہیں کیونکہ  ویب سائیٹ 2 روز سے بند ہے اور لیکچررز کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کی آج آخری تاریخ ہے،کالجوں میں بھرتیوں کیلئے 2451 نشستوں کا اعلان کر رکھا ہے، پریشانی میں مبتلا امیدواروں نےویٹ سائٹ فنکشنل کرانے کا مطالبہ کیا، ان کا کہناتھا کہ ویب سائٹ فنکشنل نہ ہوئی تو مستقبل داؤ پر لگ جائےگا۔

واضح رہے کہ سرکاری کالجوں میں بھی لیکچررز کی بھرتیوں کے لئے ضابطہ جاری کردیا گیاتھا، ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن اور ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے،   لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے 100 نمبروں پر مشتمل تحریری امتحان ہوگا،  تحریری امتحان میں 80 فیصد متعلقہ مضمون سے اور 20 فیصد حصہ جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔

 امیدواروں سے ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ پر مشتمل معروضی سوالات پوچھے جائیں گے، آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر ہے، متعلقہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی،تمام امتحانات ایک منظم طریقے سے لیا جائے اور امیدوار کے لئے خصوصی ہدایات جاری اشتہار پر درج کردیں گئی۔ امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیا جائے گا اور امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بطور لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں 8 ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ محکمہ بلدیات پنجاب نے بھی بلدیاتی اداروں  455 اداروں میں شعبہ آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے چار مختلف کیٹگریز پر سیکڑوں بھرتیوں کا پلان تشکیل دینے کافیصلہ کیاگیا تمام بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی،محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جا چکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer