پنجاب بھر کے 346 ججز تبدیل

8 Sep, 2020 | 10:32 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف)لاہورسمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے ، صوبہ بھر کے 346 ججز تبدیل ہوگئے، تبدیل ہونے والوں میں 136 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 206 سول ججز 4 سینئر سول ججز شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تبدیل ہونیوالے تمام ججز کو 12 ستمبر تک نئی تعیناتیوں کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ کا لاہور سے منچن آباد، ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر کا لاہور سے رحیم یار خان، طارق محمود کا لاہور سے جھنگ، ایڈیشنل سیشن جج انجمن ممتاز ملک کا لاہور سے فیروز والا، فرخ حسین کا لاہور سے پتوکی، ایڈیشنل سیشن جج آفاق احمد کا دنیاپور سے لاہور جبکہ عمران خورشید کا لاہور سے شیخوپورہ ، ایڈیشنل سیشن جج سید احسن محبوب کا لاہور سے مظفرگڑھ ، ایڈیشنل سیشن جج چودھری ظفر اقبال کا لاہور سے بورے والا، محمد عامر حبیب کا لاہور سے سیالکوٹ، ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کا لاہور سے جہانیاں، مس فرزانہ شہزاد کا لاہور سے فیصل آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سید ناصر علی بخاری لاہور سے حافظ آباد، محمد مسعود حسین کا لاہور سے ملتان، ایڈیشنل سیشن جج طارق سلیم کا لاہور سے سانگلہ ہل، وسیم احمد کا لاہور سے خانپور، ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمان کا لاہور سے حسن ابدال، جمشید مبارک کا لاہور سے کروڑ لعل عیسن، ایڈیشنل سیشن جج مس فرخندہ راشدہ کا لاہور سے راولپنڈی، نورمحمد بسمل کا لاہور سے منکیرہ، ایڈیشنل سیشن جج محمد ابوبکر کا لاہور سے رحیم یار خان، سجیدہ اختر کا لاہور سے راولپنڈی، ایڈیشنل سیشن جج محمد عمران شیخ کا لاہور سے پاکپتن، مس شمائلہ یعقوب کا لاہور سے کمالیہ، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کا لاہور سے گوجرانوالہ، محمود الحسن بھٹی کا لاہور سے جھنگ، ایڈیشنل سیشن جج فیصل محمود میر کا لاہور سے بھلوال جبکہ اسد حفیظ کا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے.

ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم کا ملتان سے لاہور، مسعود احمد بھٹی کا بورے والا سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج محمد عبدالجبار کا پھالیہ سے لاہور، محمد ضیاء الطارق کا خوشاب سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد قاسم کا جھنگ سے لاہور، محمد یاسین شاہین کا ننکانہ صاحب سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج کاشف قیوم کا راولپنڈی سے لاہور، محمد ندیم شوکت کا نارووال سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر کا بورے والا سے لاہور، محمد اعظم جاوید کا راجن پور سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج راجہ شہزاد قمر کا راولپنڈی سے لاہور، محمد آصف کا کلور کوٹ سے لاہور، ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کا فیصل آباد سے لاہور جبکہ تبدیل ہونیوالے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میں دیگر بھی شامل ہیں۔

سینئر سول جج احسن یقوب ثاقب کا ننکانہ صاحب سے لاہور، سینئر سول جج عباس رسول وڑائچ کا ننکانہ صاحب سے لاہور، سینئر سول جج خالد یعقوب وڑائچ کا لاہور سے نارووال، سینئر سول جج آصف حیات کو لیہ سے لاہور بھیج دیا گیا ہے، لاہور میں تعینات سول ججز بھی تبدیل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں