اورنج لائن منصوبہ زبوں حالی کا شکار

8 Sep, 2019 | 06:45 PM

Arslan Sheikh

( درنایاب ) چوبرجی سے ٹھوکر تک پیکج ٹو میں شامل بارشی پانی کے نکاس کیلئے بنائی گئی ڈرین گندے نالے میں تبدیل ہوگئی، نالے میں موجود کوڑا اور سیوریج واٹر علاقے میں تعفن پھیلانے لگا۔

اورنج لائن منصوبہ کے پیکج ٹو کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ پر پہلے سے موجود ڈرین کو بند کرکے نکاس کا راستہ بھی ختم کردیا گیا تھا۔ اورنج لائن کے ایلی ویٹڈ سٹرکچر کے بارشی پانی کا نکاس جوہڑ میں تبدیل ہوگیا۔ گندے پانی میں مچھروں کی بڑی تعداد پرورش پارہی ہے۔ اورنج لائن کا مستقبل سیاست کی نظر ہورہا ہے جبکہ الائیڈ سروسز کا بھی بُرا حال ہے۔

اورنج لائن کے ٹریک پر نہ ہی شجرکاری کی جاسکی اور نہ ہی نکاسی آب پر کوئی توجہ دی گئی۔ ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی ناقص حکمت عملی سے سول سٹرکچر بےکار ہورہا ہے۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ سے معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں