(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ اور سکول سربراہان کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی لگا دی۔
اساتذہ اور سکول سربراہان کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی لگا دی ہے، اس حوالے سے تمام سکول سربراہان کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہاگیاہے کہ ہیڈ ٹیچر ،آئی ٹی ٹیچر اور ٹیچنگ کیڈر سے کسی بھی سٹاف کی غیر تدریسی ڈیوٹی نہ لگائی جائے،اساتذہ کی جانب سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو شکایات کی گئی تھیں۔