ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ ٹل گیا

روٹی مہنگی ہونے کا خدشہ ٹل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد ندیم سپرا)   نان بائیوں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے تندوروں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ روٹی تندور صارفین کو ریلیف دینے کے لئے کیا ہے، فیصلے کے تحت تندور صارفین کیلئے گیس نرخوں میں 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے، اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کاامکان ہے۔

  وفاقی حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہی سوئی ناردرن گیس نے روٹی تندور کمرشل صارفین کو فوری سہولت دیتے ہوئے اضافی نرخوں پر جاری شدہ گیس بلز کی درستگی کے لیے فوری طور پر سوئی ناردرن گیس کے متعلقہ دفتر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گیس صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے، حکومت نے د عویٰ کیا ہے کہ اس اقدام سے روٹی مہنگی نہیں ہوگی.

Sughra Afzal

Content Writer